عدالت کا ایمان مزاری اور ان کے شوہر کی ضمانت منظور ، رہائی کا حکم

اسلام آباد(مانیٹر نگ ڈیسک )اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے انگلینڈ کی ٹیم کی روانگی کے دوران ٹریفک میں خلل ڈالنے پر گرفتار معروف وکیل اور سماجی کارکن ایمان زینب مزاری اور ان کے شوہر ہادی علی چھٹہ کی ضمانت منظور کرتے ہوئے، ان کی رہائی کا حکم دے دیا۔ انسداد دہشتگردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے ایمان مزاری اور ان کے شوہر کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔پراسیکیوٹر راجا نوید کی جانب سے درخواست ضمانت کی مخالفت گئی، تاہم عدالت نے ایمان زینب مزاری اور ان کے شوہر ہادی علی چھٹہ کی استدعا منظور کرتے ہوئے انہیں 20، 20 ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا۔قبل ازیں، اسلام آآباد ہائی کورٹ نے ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ ایڈووکیٹ کی جسمانی ریمانڈ کے خلاف درخواست پر سماعت کرتے ہوئے دونوں میاں بیوی کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں