بھارت سے شریف خاندان کی پرانی محبت ہے جو چھپ نہیں سکتی،بیرسٹرسیف

پشاور (صباح نیوز)مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف کہا ہے کہ بھارت سے شریف خاندان کی پرانی محبت ہے جو چھپ نہیں سکتی، سموگ پر ڈپلومیسی کرنے پراعتراض نہیں، جعلی حکومت کے دوغلا پن پر اعتراض ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے سموگ کے حوالے سے بھارت سے رابطے کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے اپنے بیان میں بیرسٹر سیف نے کہا کہ آپ کریں تو رام لیلا ہم کریں تو کریکٹر ڈھیلا، علی امین گنڈاپور دہشتگردی روکنے کیلئے افغانستان سے رابطہ کرنے کی بات کریں تو غدار، جعلی پنجاب حکومت کی راج کماری مریم نواز سموگ پر بھارت سے رابطہ کریں تو ڈپلومیسی۔انہوں نے کہا کہ جعلی راج کماری بتائیں دہشت گردی بڑا مسئلہ ہے یا سموگ؟ سموگ سے انسانی صحت جبکہ دہشت گردی سے انسانی جانوں کو خطرہ ہے، چچا کی حکومت میں بھتیجی کیلئے سب کچھ حب الوطنی جبکہ دیگر صوبوں کے لئے غداری ہے۔ا نہوں نے کہاک کہ سموگ پر ڈپلومیسی کرنے پراعتراض نہیں، جعلی حکومت کے دوغلا پن پر اعتراض ہے، بھارت سے شریف خاندان کی پرانی محبت ہے جو چھپ نہیں سکتی، شریف خاندان کی شادیوں میں نریندر مودی کو دعوتیں دی جاتی ہے، جے شنکر آنے پر شریف خاندان بھنگڑے ڈال رہے تھے۔بیرسٹر سیف نے کہا کہ میں نے مثبت بات کی تو ایسا واویلا کیا جیسے پاکستان بھارت کے ہاتھوں بیچ دیا، شریف خاندان کے دوغلے پن کی کوئی حد نہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں