گزشتہ رات فلیٹ پر چھاپہ، نمل یو نیورسٹی کے 10 طلباءکولاپتہ کر دیا گیا، بلوچ اسٹوڈنٹ کونسل اسلام آباد

اسلام آباد (مانیٹر نگ ڈیسک) بلوچ اسٹوڈنٹ کونسل اسلام آباد نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ رات آئی جے پی میٹرو سٹیشن راولپنڈی کے قریب ہمارے ایک فلیٹ پر چھاپہ مارا گیا فلیٹ میں مقیم تمام افراد کولاپتہ کر دیا گیا۔ تمام افراد نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگویجز (NUML) کے طالب علم ہیں اور ان میں سےبیشترکے آج اپنے مڈ ٹرم پیپرز تھے۔پیپر میں ان کی عدم موجودگی پر ان کے کلاس فیلوز نے انہیں کال کرنے کی کوشش کی لیکن ان کے نمبر بند تھے اور جب ان کے فلیٹ پر گئے تو وہاں کوئی نہیں تھا۔ ہم ان کی حفاظت کے بارے میں فکر مند ہیں اور ہر ایک سے ان کی بحفاظت بازیابی میں اپنا کردار ادا کرنے کی درخواست کرتے ہیں۔ یہ تمام حربے ہمیں خاموش کرانے کی کوششیں ہیں لیکن ہم ایسی پالیسیوں سے کمزور نہیں ہوں گے اور ہر ممکن طریقے سے ان کی مزاحمت کریں گے۔ اگر ہمارے ممبر کو بحفاظت رہا نہیں کیا گیا تو ہم جلد ہی اپنے مزید اقدامات کا اعلان کریں گے۔

بلوچ اسٹوڈنٹ کونسل اسلام آباد کے مطابق لاپتہ ہونے والے طلباعلموں کے نام 1. سلیم عارف ولد عارف علی، ساکن تربت بی بی اے چھٹے سمسٹر کی طالبہ 2. بالاچ فدا ولد فدا احمد ساکن تربت بی بی اے 8ویں سمسٹر کا طالب علم 3. خدا داد ولد عبدالقادر ساکن تربت دشت دادے IR 8ویں سمسٹر کا طالب علم 4. خلیل احمد ولد سومار ساکن آواران ترتاج IR 7ویں سمسٹر کا طالب علم 5. خلیل احمد ولد اقبال ساکن ڈھندر تربت IR 8ویں سمسٹر کا طالب علم 6. حمل حسنی ولد سید محمد ساکن آواران IR 7ویں سمسٹر کا طالب علم 7. بابر عطا ولد عطا ساکن پنجگور IR 7ویں سمسٹر کا طالب علم 8. نور محیم ولد محیم ساکن پنجگور آئی آر 5ویں سمسٹر کا طالب علم 9. افتخار اعظم ولد محمد اعظم ساکن آواران ایجوکیشن 7ویں سمسٹر کا طالب علم 10. احسام ولد اکبر ساکن پنجگور آئی آر آٹھویں سمسٹر کا طالب علم ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں