سی ٹی ڈی پنجاب کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 12مشتبہ افراد گرفتار

لاہور(آئی این پی )محکمہ انسدادِ دہشت گردی(سی ٹی ڈی ) نے پنجاب کے مختلف شہروں میں کارروائی کرتے ہوئے مشتبہ افرادکو گرفتار کر لیا۔ترجمان سی ٹی ڈی پنجاب نے بتایا کہ صوبے کے مختلف شہروں میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر 140 آپریشن کیے گئے، جن میں سرگودھا، بھکر، رحیم یار خان، فیصل آباد، شیخوپورہ، ننکانہ صاحب اور جھنگ شامل ہیں۔ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ آپریشن کے دوران جن 12مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا، ان میں ندیم، جابر، آصف، شمس، اعجاز، حسن، شاہد اور فاروق شامل ہیں۔ترجمان سی ٹی ڈی پنجاب نے بتایا کہ مشتبہ افرادسے دھماکا خیز مواد، ڈیٹونیٹر گولیاں، اسلحہ اور آئی ای ڈی بم اور موبائل فون برآمد ہوئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں