وسطی اسرائیل پر میزائل حملے میں 19اسرائیلی زخمی

بیروت(این این آئی) اسرائیلی پولیس نے اعلان کیاہے کہ لبنانی اسلامی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کے نئے میزائل حملے 19 افراد زخمی ہو گئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اسرائیلی ذرائع نے بتایاکہ حملے کے نتیجے میں ایک رہائشی عمارت کو شدید نقصان پہنچا۔ اسرائیلی فوج کے مطابق لبنان کی جانب سے تین راکٹ اسرائیل کی طرف داغے گئے جن میں بعض کو فضائی دفاعی نظام نے فضا میں تباہ کر دیا۔عرب اکثریتی قصبہ الطیرہ تل ابیب سے 25 کلو میٹر شمال مشرق میں مغربی کنارے کی سرحد کے قریب واقع ہے۔اس سے قبل اسرائیلی فوج نے وسطی اسرائیل میں خطرے کے سائرن بجائے جانے کا اعلان کیا تھا۔ نامہ نگاروں کے مطابق وسطی قصبے الطیرہ میں راکٹوں کے ٹکڑے گرے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں