24 گھنٹوں میں پنجاب میں ڈینگی کے 114 کیسز رپورٹ

محکمۂ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر نے پنجاب بھر میں ڈینگی کیسز کے اعداد و شمار جاری کر دیے۔ترجمان محکمۂ صحت کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹوں میں پنجاب میں ڈینگی کے 114 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ راولپنڈی سے 105 اور لاہور سے 4 ڈینگی کیسز سامنے آئے ہیں۔ترجمان کا کہنا ہے کہ اٹک، ملتان، خانیوال، سیالکوٹ اور ساہیوال سے ایک ایک ڈینگی کیس رپورٹ ہوا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں