کوئٹہ، واسا ملازمین کی ہڑتال دوسرے روز بھی جاری، پانی کی سپلائی معطل، فی ٹریکٹر 25 سو سے 35 سو تک فروخت

کوئٹہ(یو این اے )کوئٹہ میں واسا ملازمین نے 25 فیصد ایڈہاک الاونس کا مطالبہ پورا ہونے تک ہڑتال کر دی ہے جس کے باعث شہر میں واسا صارفین کو پانی کی سپلائی دوسرے روزبھی معطل رہی ایم ڈی واساحامد رانا کے کہا ہے کہ 25فیصد ایڈہاک الاونس کی سمری صوبائی حکومت کوبھجوائی تھی،صوبائی حکومت نے الاونس کی سمری مستردکردی ہے،الاونس دینے سے واسا پر سالانہ38 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا ، واسا ملازمین کے مطالبے پر صوبائی وزیر حکومت سے رابطے میں ہیں ۔ کوئٹہ کی ضلعی انتظامیہ نے واسا ایمپلائز یونین کومراسلہ دیاہے جس میں کہا گیاہے کہ بلوچستان ہائیکورٹ نے ملازمین کی ہڑتال پرپابندی عائدکی ہے ۔ ضلعی انتظامیہ نے ملازمین کو فوری طور پر ہڑتال ختم کرنے کی ہدایت کی ہے دوسری جانب شہریوں نے کہا ہے کہ ٹریکٹر اور ٹینکر مافیا کی چاندنی فی ٹریکٹر 2500 سے 3500 تک مل رہا ہے انتظامیہ خواب خرگوش کے مزے لے رہی ہے۔ انتظامیہ کی خاموش ایک سوالیہ نشان ہے ہم حکومت وقت سے مطالبہ کرتے ہے کہ واسا ملازمین کے جائز مطالبات تسلیم کر لیں تاکہ کوئٹہ کے شہریوں کو پانی کی فراہمی ممکن بنائی جاسکیں۔کی اپیل

اپنا تبصرہ بھیجیں