خضدار ،زیرینہ کھٹان میں خاتون کنویں میں گر کر جاں بحق

خضدار(بیورورپورٹ)خضدار زیرینہ کھٹان خضدارمیں ایک خاتون کنویں میں گرکر جاں بحق ،تفصیلات کے مطابق زیرینہ کھٹان نزد سنٹرل جیل خضدار کے ایریا میں گٹرنما کنویں میں ایک خاتون گرکر جان بحق ہوگئی ہے اطلاع ملتے ہی خاتون کی لاش کواسٹنٹ کمشنر خضدارکی زیرنگرانی لیویز پولیس اورایف سی میونسپل کارپوریشن کے ریسکیو ٹیموں نے کافی جہدوجہد کے بعد ہیوی مشینری کے زریعے نکالی گئی اور ضروری کاروائی کے بعد خاتون کی نعش کو ورثاء کے حوالے کردی۔ اس موقع پر ڈپٹی میئر میر جمیل قادر زہری انجمن تاجران خضدارکے صدر حافظ حمیداللہ مینگل ودیگر موجود تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں