محض شک کی بنیاد پر 3 ماہ جیل کا قانون، کیا یہ جمہوریت ہے؟ اسد قیصر

اسلام آباد (این این آئی) رہنماءپی ٹی آئی اسد قیصر نے کہا ہے کہ محض شک کی بنیاد پر 3ماہ جیل کا قانون، کیا یہ جمہوریت ہے؟ ،بلاول اور نواز شریف نے عدالتوں کا جنازہ نکال دیا، عدالت اب عدالت نہیں رہی۔ایک بیان میں سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے پارلیمنٹ میں ہونیوالی حالیہ قانون سازی پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایوان میں نیا قانون پیش کیا گیا کہ بغیر کسی وجہ کے محض شک کی بنیاد پر تین مہینے کسی کو جیل میں رکھا جا سکتا ہے، محض شک کی بنیاد پر 3ماہ جیل کا قانون، کیا یہ جمہوریت ہے؟۔ انہوں نے کہا کہ اس ملک کو انہوں نے بنانا ریپبلک بنادیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس ملک میں جنگل کا قانون ہے، کیا اس طرح ملک میں زندگی بسر ہوسکتی ہے؟ ،بلاول اور نواز شریف نے عدالتوں کا جنازہ نکال دیا، عدالت اب عدالت نہیں رہی، ملک خدانخواستہ خانہ جنگی کی طرف جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں علیحدگی کی تحریک چل رہی ہیں، عوام کو دو وقت کی روٹی نہیں مل رہی، یہ حکومت آپ کو ہضم نہیں کرنے دیں گے، جنگ آپ نے شروع کی تھی ختم ہم کریں گے، عوام کا حق ہے کس طرح زندگی بسر کریں کیوں کہ اس ملک کے حقیقی مالک عوام ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں