ملک کی کل آبادی کا 23فیصدگردوں کی بیماری میں مبتلا ہے،ماہر طب

کراچی؛گردوں سے متعلق آگاہی کے عالمی دن کے موقع پر نیشنل فورم فار ہیومن رائٹس آف پاکستان (این ایف ایچ آر پی) کے جنرل سیکریٹری ڈاکٹر عبدالرحیم شیخ، ڈاکٹر محمد یوسف، ڈاکٹر مریم اسلم نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستان کی کل آبادی کا 23فیصد گردوں کی بیماری میں مبتلا ہے اور ایک اعدادوشمار کے مطابق پاکستان کی ہر 5 میں سے 1 عورت اور ہر 8 میں سے 1 مرد گردوں کی بیماری میں مبتلا ہے جس کی بڑی وجہ لوگوں کا پانی کم پینا اور غیر معیاری غذاؤں کا استعمال ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان اس وقت دنیا میں گردوں کے امراض میں آٹھویں نمبر پر آتا ہے اور ہر سال پاکستان میں اس بیماری سے 20000 اموات واقع ہوتی ہیں انہوں نے مزید کہا کہ یہ بات قابل توجہ ہے کہ جب تک گردے 80سے 90 فیصد ناکارہ نا ہو جائے تب تک مریض کو پتہ بھی نہیں ہوتا۔ لوگوں کو چاہئے کہ نمک،مرچیں اور تلی ہوئی چیزوں سے خاص پرہیز کریں جبکہ پانی زیادہ سے زیادہ اور پھل و سبزیوں کا استعمال کریں اور روزانہ ہلکی پھلکی ورزش کو معمول بنائیں انہوں نے انسانی زندگی کو صحت مند بنانے کے لئے حکومت سے مؤثر اقدامات کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں