اسٹیٹ بینک کا چھٹی کا اعلان
کراچی(آئی آئی پی) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ہفتے کو چھٹی کا اعلان کر دیا۔اعلامیے کے مطابق اسٹیٹ بینک 9 نومبر 2024 کو یومِ اقبال پر بند رہے گا۔دوسری جانب وفاقی حکومت نے 9 نومبر اقبال ڈے پر عام تعطیل کا اعلان کردیا۔یوم اقبال کے موقع پر بینک اور تمام مالیاتی ادارے بند رہیں گے۔وفاقی حکومت نے یومِ اقبال پر عام تعطیل کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا۔واضح رہے کہ گزشتہ سال بھی یومِ اقبال پر اسٹیٹ بینک نے تعطیل کا اعلان کیا تھا۔ رواں سال شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کا 147 واں یومِ پیدائش منایا جائے گا۔
Load/Hide Comments


