کراچی: گھر سے جوڑے کی 4 روز پرانی تشدد زدہ لاشیں برآمد

کراچی:کراچی کے علاقے کورنگی کی بلال کالونی میں گھر سے خاتون اور مرد کی لاش ملی ہے۔پولیس حکام کے مطابق مرد اور خاتون کی لاشیں 4 روز پرانی ہیں، دونوں کو تشدد کر کے قتل کیا گیا ہے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ لاشوں کی شناخت شبانہ اور میر حسن کے نام سے ہوئی ہے۔پولیس کے مطابق دونوں میاں بیوی بتائے جا رہے ہیں، جن کی عمریں 30 سے 40 سال کے درمیان ہیں۔پولیس کے مطابق مقتولین کے سر پر چوٹ کے نشانات موجود ہیں، لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں