جیکب آباد ،6 صحافیوں پردہشت گردی کے مقدمے کا اندراج قابلِ مذمت ہے، صحافی اتحاد صحبت پور
فرید آباد(آن لائن) صحافی اتحاد صحبت پور کے صدر جمل بلوچ جنرل سیکرٹری رحمت اللہ کھوکھر پریس سیکرٹری علی دوست بگٹی چیئرمین صفدر علی کھوسہ خزانچی رضوان منگی و دیگر مشترکہ بیان میں کہا کہ جیکب آباد سندھ انتظامیہ نے 6 صحافیوں پر دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے اسکی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے صحافیوں کا ہتھیار صرف اور صرف قلم و کیمرہ ہوتا ہے پتہ نہیں کس کے حکم پر صحافیوں پر دہشت گردی مقدمہ درج کرنا اور صحافیوں کے گھروں پر چھاپہ مارنا سمجھ سے بالا تر ہیں سندھ کے مختلف اضلاع جس میں جیکب آباد ضلع بھی شامل ہے جو کہ ڈاکوں کا راح ہے سر عام غریب لوگوں کو اغوا کر کے کچے میں لے جاتے ہیں پھر ویڈیو بنا کر تاوان طلب کیا جاتا ہے پولیس وہاں آپریشن کرنے کیلئے گریزاں ہیں مگر افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہیکہ ضلعی انتظامیہ بہادر بن کر حق و سچ کو دبانے کیلئے صحافیوں پر دہشت گردی مقدمہ درج کر کے کیا ثابت کرنا چاہتے ہیں ہم سندھ کے مختلف سیاسی جماعتوں سوشل ورکرز وکلا برادری تاجر برادری تمام مکاتب فکر کے لوگ جیکب آباد انتظامیہ کے خلاف بھر تحریک چلائیں اور صحافیوں کا ساتھ دیں آخر میں صحافیوں نے وزیر اعلی سندھ وزیر داخلہ سندھ آئی جی سندھ و دیگر حکام بالا سے مطالبہ کیا صحافیوں پر مقدمات بنانے والوں کے خلاف قانونی کاروائی کر کے مقدمات خارج کیا جائے۔


