لاپتا افراد کمیشن کوجولائی کے دوران 43 نئے کیس موصول
اسلام آباد;لاپتا افراد کے لیے قائم قومی کمیشن کوجولائی کے دوران 43 نئے کیس موصول، جبری طور پر لاپتا ہونے والے افراد سے متعلق کیسز کی مجموعی تعداد 6729 ہوگئی،کمیشننے 30جولائی 2020ء تک 4616 کیسز نمٹا دیے۔ لاپتا افراد کمیشن کے سیکرٹری فرید احمد خان کی جانب سے جاری کی گئی رپورٹ کے مطابق جولائی 2020ء کے دوران 43 نئے کیس لاپتا افراد کے لیے قائم قومی کمیشن کو موصول ہوئے جس کے بعد جبری طور پر لاپتا ہونے والے افراد سے متعلق کیسز کی تعداد مجموعی طور پر 6729 ہوگئی جو کہ30 جون 2020ء تک 6686 تھی۔کمیشن نے جولائی 2020ء کے مہینے میں 23 لاپتا افراد کے کیسز نمٹائے جبکہ 30 جولائی 2020ء تک 4616 مجموعی لاپتا افراد کے کیسز نمٹا دیے ہیں
Load/Hide Comments


