وزیر اعظم نے حکومتی اقدامات کیخلاف عدالتی حکم امتناع کے معاملات پر رپورٹ طلب کرل
وزیر اعظم شہباز شریف نے حکومتی اقدامات کے خلاف عدالتی حکم امتناع کے معاملات پر رپورٹ طلب کرلی، وزیراعظم آفس کی جانب سے تمام سرکاری اداروں، وزارتوں اور ڈویژنز کو مراسلہ ارسال کردیا گیا، جس میں حکم امتناع کی تفصیلات مانگی گئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق حکومتی اقدامات کے خلاف عدالتی حکم امتناع کے معاملات پر وزیر اعظم شہباز شریف نے رپورٹ طلب کرلی۔وزیراعظم آفس نے ہدایت کی ہے کہ حکومتی فیصلوں پر عدالتی اسٹے آرڈرز کی تفصیلات پیش کی جائیں، ان مقدمات کی تفصیل فراہم کی جائے جن میں حکم امتناع جاری ہوئے 6 ماہ گزرچکے ہیں، رپورٹ میں بتایا جائے متعلقہ اداروں نے حکم امتناع ختم کرانے کے لیے کیا اقدامات اٹھائے۔
Load/Hide Comments


