صدر زرداری دبئی سے کراچی پہنچ گئے
اسلام آباد(آئی ا ین پی )صدرِ مملکت آصف زرداری وطن واپس پہنچ گئے۔ذرائع کے مطابق صدر آصف زرداری دبئی سے کراچی پہنچے۔ صدر آصف زرداری نے پائوں میں فریکچر کے باعث دبئی میں کچھ عرصہ قیام کیا تھا۔ یاد رہے کہ صدرِ مملکت کے پاں میں دبئی ایئر پورٹ پہنچنے پر جہاز سے اترتے ہوئے فریکچر ہوا تھا۔ صدر آصف علی زرداری کو ابتدائی طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کیا گیا تھا، جہاں ڈاکٹرز نے صدر کے پاں پر 4 ہفتے کیلئے پلاسٹر چڑھایا تھا۔
Load/Hide Comments


