190ملین پانڈ ریفرنس پرسماعت، ملزمان نے سوالنامے کے جواب جمع نہیں کرائے

راولپنڈی(آئی این پی )احتساب عدالت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور انکی اہلیہ بشری بی بی کے خلاف 190 ملین پائونڈ ریفرنس پر سماعت 13 نومبرتک ملتوی کردی۔اڈیالہ جیل میں 190 ملین پانڈئو ریفرنس پر احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے سماعت کی۔بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی عدالت میں پیش ہوئے،ملزمان نے سوالنامے کے جواب جمع نہیں کرائے۔سماعت کے دوران وکیل صفائی نے موقف پیش کیا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے حکم دیا ہے کہ پہلے بریت کی درخواستوں پر فیصلہ کیا جائے۔جج ناصرجاوید رانا نے کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ سے اس حوالے سے ابھی کوئی حکم نامہ موصول نہیں ہوا۔نیب پراسیکیوٹرنے کہا کہ ملزمان عدالت میں موجود ہیں ان کے 342 کے بیان ریکارڈ کیے جائیں۔ اس پروکیل پی ٹی آئی فیصل چوہدری نے کہا کہ 79 سوالات پر مشتمل سوال نامہ ہے اس کے لیے وقت درکار ہے، 342 کے بیان کے لیے 14 دن کا وقت دیا جائے۔ احتساب عدالت نے 190 ملین پانڈ ریفرنس پرسماعت 13 نومبرتک ملتوی کر دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں