پشاور پولیس لائنز دھماکے کے سہولت کار ملزم کا 14 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
پشاور(صباح نیوز)پشاور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے پولیس لائنز دھماکے کے سہولت کار ملزم کو 14 روز کے جسمانی ریمانڈ پر سی ٹی ڈی کے حوالے کر دیا۔پولیس لائنز دھماکے کے سہولت کار ملزم کو انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا گیا۔پراسیکیوشن نے کہا کہ ملزم پولیس اہلکار پر خودکش حملہ آور کی سہولت کاری کا الزام ہے۔ پراسیکیوشن نے کہا کہ پولیس نے ملزم کو بی آر ٹی سٹیشن سے گرفتار کیا تھا۔
Load/Hide Comments


