اڈیالہ جیل کے باہر تحریک انصاف کے متعدد رہنما زیر حراست

اسلام آباد(مانیٹر نگ ڈیسک)پنجاب پولیس نے اڈیالہ جیل راولپنڈی کے باہر سے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماو¿ں کو حراست میں لے لیا۔رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی رہنماو¿ں کو اڈیالہ چوکی میں شفٹ کر دیا گیا، زیر حراست رہنما بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل پہنچے تھے۔زیر حراست رہنماوں میں قائد حزب اختلاف سینیٹ شبلی فراز،، قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب، سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا شامل ہیں۔رپورٹ کے مطابق ان کے علاوہ اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی احمد خان بھچر کو بھی اڈیالہ جیل کے باہر سے حراست میں لیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں