حکومت کا کورونا کے باعث عائد پابندیاں، اسمارٹ لاک ڈاؤن ختم کرنے کا اعلان

وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کورونا وائرس کے باعث متعارف کرائی گئی پابندیوں اور اسمارٹ لاک ڈاؤن کے خاتمے کا اعلان کرتے ہوئے ریسٹورنٹس، مارکیٹوں، تفریحی اور سیاحتی مقامات کھولنے کی اجازت دے دی ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر منصوبہ بندی نے کہا کہ میڈیکل اسٹاف نرسز ان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور جو انتظامیہ کا سارا عملہ ہے اس کی بھی تعریف کرنا چاہتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے بے تحاشا محنت کی ہے، پورا اسمارٹ لاک ڈاؤن کا سسٹم بنایا اور ایک مربوط لائحہ عمل اپنایا جس کی وجہ سے آج بین الاقوامی جریدے بھی پاکستان کا نام ان ممالک میں لے رہے ہیں جن ممالک نے سب سے بہترین کام کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس سب کو دیکھتے ہوئے, اب تک کچھ محدود ایسی معاشی سرگرمیاں تھیں, جن کو اب تک ہم نے بند رکھا ہوا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں