وی پی این استعمال کر کے دہشتگرد اپنی شنا خت اور بات چیت چھپاتے ہیں، وزارت داخلہ
اسلام آباد (مانیٹر نگ ڈیسک) وزارت داخلہ نے پی ٹی اے کو غیر قانونی وی پی این بند کرنے کے لیےلکھ دیا وزارت داخلہ کے مطابق وی پی این استعمال کر کے دہشتگرد اپنی شنا خت اور بات چیت چھپاتے ہیں۔ وزارتِ داخلہ کے خط کے مطابق دہشت گرد وی پی این استعمال کر رہے ہیں۔وزارتِ داخلہ کا موقف ہے کہ وی پی این سے بینک ٹرانزیکشن میں دہشت گرد مدد حاصل کرتے ہیں۔ وہ اپنی شناخت اور بات چیت بھی چھپانے میں کامیاب رہتے ہیں۔ وی پی این کو فحاشی اورتوہین آمیزمواد کے پھیلاؤ کے لیے بھی بروئے کار لایا جارہا ہے اس لیے غیر قانونی وی پی این بند کردیے جانے چاہئیں۔کچھ دن قبل پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی آے) نے غیر رجسٹرڈ اور غیر قانونی وی پی این کی رجسٹریشن کا محفوظ عمل متعارف کرایا تھا۔ خیال رہے کہ پاکستان ٹیلی کمیونیکشن اتھارٹی نے غیر رجسٹرڈ ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورکس (VPNs) کو بلاک کرنا شروع کردیا ہے۔ غیر رجسٹرڈ وی پی این کو عارضی طور پر بلاک کیا جا رہا ہے تاکہ رجسٹریشن کرالی جائے۔


