سپریم کورٹ، حلقے پی بی 28 ، 44 اور45میں مبینہ دھاندلی کے تین مقدمات سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد(آئی این پی ) سپریم کورٹ میں عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے تین مقدمات سماعت کیلئے مقرر کردیے گئے۔ جسٹس اطہر من اللہ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ 20 نومبر کو انتخابات سے متعلق سماعت کرے گا، جسٹس عرفان سعادت، جسٹس عقیل عباسی بینچ کا حصہ ہوں گے ۔ کازلسٹ کے مطابق سپریم کورٹ میں بلوچستان کے حلقے پی بی 28 کیچ میں ہمل خان ، پی بی 44 کوئٹہ عبیداللہ ، پی بی 45 میں علی مدد نے الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ چیلنچ کر رکھا ہے ۔ واضح رہے عدالت عظمی نے پیپلزپارٹی کے علی مدد کو حکم امتناع پر بحال کر رکھا ہے، الیکشن ٹربیونل نے علی مدد کو ڈی سیٹ کرتے ہوئے 15 پولنگ سٹیشنز پر دوبارہ ووٹنگ کا حکم دیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں