بلوچستان ہیلتھ کارڈ کے تحت پیدائش سے 6ماہ تک کے بچوں کے علاج کی سہولت فراہم

کوئٹہ(این این آئی)بلوچستان ہیلتھ کارڈ کے تحت پیدائش سے 6ماہ تک کے بچوں کے ہسپتال میں داخلے اور علاج کی سہولت فراہم کردی گئی ہے۔ بلوچستان ہیلتھ کارڈ کے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ نادرا اور اسٹیٹ لائف ٹیم کے ساتھ کامیاب مشاورت کے نتیجے میں ، بلوچستان ہیلتھ کارڈ پروگرام کو یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ پیدائش سے چھ ماہ تک کے ان بچوں کا بھی ہسپتال میں داخلہ اور علاج کی سہولیات ہیلتھ کارڈ کے ذریعے فراہم کرنا شروع کر دی ہے جن کے پاس ابھی تک ب فارم نہیں ہے یہ ایک دیرینہ مسئلہ تھا جو اب حل ہو گیا ہے۔اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ والدین سے گزارش ہے کہ وہ اپنے بچوں کے ب فارم جلد سے جلد بنوا لیں تاکہ بیماری کی صورت میں علاج کے لئے کسی قسم کی تکلیف سے بچا جا سکے اور ان کا مفت علاج ہیلتھ کارڈ کے ذریعے سے کیا جا سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں