بلوچستان کے 2 بڑے منصوبے جلد مکمل کئے جائینگے، احسن اقبال

کوئٹہ(یو این اے )وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ بلوچستان کی ترقی کے لئے سیاسی حکمت عملی اپنائی جا رہی ہے بلوچستان میں ہنگامی بنیادوں پر دو بڑے منصوبے جلد مکمل کئے جائیں گے، این 25 کو دو سال میں مکمل کیا جائے گا، یہ شاہراہ منی موٹر وے کی صورت اختیار کرے گی، ایم 8 پر بھی کام کی رفتار تیز کی جائے گی، ژوب سے کوئٹہ تک سڑک کو بہتر بنایا جائے گا وفاقیوزیر احسن اقبال نے گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل سے گفتگو کرتے ہوئے واضح کیا کہ انفراسٹرکچر کی تعمیر مرحلوں میں ہوتی ہے، پہلے سادہ سڑک بنتی ہے پھر اسے ڈبل کیا جاتا ہے، جب ٹریفک بڑھ جائے تو موٹر وے بنتی ہے، جو لوگ بلوچستان میں موٹر وے نہ ہونے کی شکایت کرتے ہیں انہیں بتانا چاہتا ہوں کہ کراچی سے حیدرآباد تک سپر ہائی وے کئی سالوں تک رہی، وقت کے ساتھ ضرورت بڑھی تو موٹر وے بنائی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں