قلات حملہ، دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے ہمارے عزم کو کمزور نہیں کیا جا سکتا، بلاول

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے قلات میں چیک پوسٹ پر دہشتگردانہ حملہ کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ارضِ وطن کی خاطر جانیں قربان کرنے والے جوان قوم کی دلو ں میں ہمیشہ زندہ رہیں گے۔ اپنے بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے حملے میں 7 سکیورٹی اہلکاروں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے شہداءکے لیے بلند درجات کی دعا اور ان کےلواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ ارضِ وطن کی خاطر جانیں قربان کرنے والے جوان قوم کی دلو ں میں ہمیشہ زندہ رہیں گے۔ انہوںنے کہاکہ پیپلز پارٹی دہشت گردی کی تمام شکلوں کی شدید مذمت کرتی ہے۔ انہوںنے کہاکہ اس طرح کی بزدلانہ کاروائیاں دہشتگردوں کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے ہمارے عزم کو کمزور نہیں کرسکتیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں