اسمارٹ افراد کے لیے ملازمتوں سے متعلق مسک کا عجیب اعلان

نیویارک(این این آئی)امریکی بزنس مین ایلون مسک نے انتہائی ذہین انقلابیوں کے لیے نئی حکومت کی کارکردگی کی وزارت میں شامل ہونے کے لیے ملازمتوں کے ایک گروپ کا اعلان کیا ہے جس کی قیادت وہ امریکی نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے کریں گے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق پلیٹ فارم ایکسپر ایک متنازع اور عجیب و غریب پوسٹ میں مسک نے کہا کہ ہمیں ایک چھوٹی حکومت میں ایسے انتہائی ذہین انقلابیوں کی ضرورت ہے جو غیر ضروری اخراجات کو کم کرنے کے لیے ہفتے میں 80 گھنٹے سے زیادہ مفت کام کرنے کے لیے تیار ہوں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں