پشاور،موٹر سائیکل سواروں کا پولیس چوکی پر دستی بم سے حملہ
خیبر پختونخوا کے صوبائی دارالحکومت پشاور میں پولیس چوکی پر 2 موٹر سائیکل سوار وںنے دستی بم سے حملہ کیا ہے۔نجی ٹی وی ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق نامعلوم دہشت گردوں کی جانب سے دستی بم حملہ پولیس چوکی سیفن پر کیا گیا۔پولیس نے بتایا کہ 2 موٹر سائیکل سواروں نے سیفن چوکی پر دستی بم پھینکا، حملے سے ایک شہری زخمی ہوا جب کہ تمام پولیس اہلکار محفوظ رہے۔پولیس نے کہا کہ زخمی شہری کو طبی امداد کی فراہمی کیلئے ہسپتال م منتقل کردیا گیا جب کہ حملہ آوروںکی گرفتاری کیلئے کارروائی شروع کردی گئی۔
Load/Hide Comments


