عوام جنازے اٹھا اٹھا کر تھک چکی ،حکومت امن امان قائم نہیں رکھ سکتی تو مستعفی ہوکر گھر چلی جائے ،حافظ حمداللہ
کوئٹہ ( آئی این پی ) جمعیت علماء اسلام کے مرکزی رہنماء مولانا حافظ حمداللہ نے کہا ہے کہ حکومت امن امان کے قیام میں ناکام ہوچکی ہیں، قاتل غنڈے لٹیرے سرعام واردات کرکے فرار ہوجاتے ہیں ،کوئی پوچھنے والا نہیں کوئٹہ میں دن دہاڑے معصوم طالب علم کی اغوا حکومت اور انتظامیہ کی ناقص کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے ،حکومت امن امان قائم نہیں رکھ سکتی تو مستعفی ہوکر گھر چلی جائے ، عوام جنازے اٹھا اٹھا کر تھک چکی ہیں ۔ گزشتہ روز ضلع مردان میں منعقدہ عظیم الشان ختم نبوت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ حکومت امن امان کے قیام میں ناکام ہوچکی ہیں، قاتل غنڈے لٹیرے سرعام واردات کرکے فرار ہوجاتے ہیں ،کوئی پوچھنے والا نہیں کوئٹہ میں دن دہاڑے معصوم طالب علم کی اغوا حکومت اور انتظامیہ کی ناقص کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے ،حکومت امن امان قائم نہیں رکھ سکتی تو مستعفی ہوکر گھر چلی جائے ، عوام جنازے اٹھا اٹھا کر تھک چکی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امن امان کی غیر یقینی صورتحال سے کاروباری طبقہ شدید مالی مشکلات کا شکار ہیں حکومت بلند و بانگ دعوے کر کے اپنی نااہلی و ناکامی نہیں چھپا سکتی ان کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے پورا ملک امان کے حوالے سے غیر یقینی صورتحال کا شکار ہے انہوں نے کہا کہ حکومت نے قبلہ درست نہ کیا تو عوام مجبور ہوکر سڑکوں پر نکل آئیں گی انہوں نے مطالبہ کیاکہ حکومت اغوا برائے تاوان اور قتل و غارت گری میں ملوث عناصر کے خلاف فوری طور پر ایکشن لیکر کاروئی کریں۔ کانفرنس سے جمعیت علما اسلام کے رہنما مولانا امانت شاہ مفتی حماد اللہ اور دیگر صوبائی و ضلعی قائدین سمیت مقامی علماء کرام نے بھی خطاب کیا ۔