آل بلوچستان بارڈر ٹریڈ الائنس کی کال پر سوراب میں مکمل شٹر ڈاون ہڑتال

سوراب نامہ نگار . ؛آل بلوچستان بارڈر ٹریڈ الائنس کی کال پر سوراب میں بھی مکمل شٹر ڈاون ہڑتال کی جارہی ہے۔شٹرڈاون ہڑتال ایرانی بارڈر کی بندش اور کاروبار کی اجازت نہ دینے کے خلاف کی جارہی ہے۔شٹرڈاون کے باعث تمام بازار،مارکیٹیں اور کاروباری مراکز بند ہیں۔بازاروں کی بندش سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ترجمان رہنماءآل بلوچستان بارڈر ٹریڈ الائنس کے مطابق بارڈر کی بندش سے 35 لاکھ لوگ متاثر ہوچکے ہیں۔بلوچستان میں ایرانی بارڈر کے علاوہ روزگار کا کوئی دوسرا زریعہ نہیں ہے۔صوبہ ایک ساتھ لاکھوں لوگوں کو بےروزگار کرنے کا معتمل نہیں ہوسکتا۔بارڈر بندش سے لاکھوں لوگ نان شبینہ کے محتاج ہوکر رہ گئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں