پسنی، کوسٹ گارڈ کیخلاف مکران کوسٹل ہائی وے احتجاجاً بند
پسنی (نامہ نگار)گوادر ، پاکستان کوسٹ گارڈ کی زیادتیوں اور گاڑیوں کی پکڑ دھکڑ کے خلاف متاثرین نے گبد بارڈر کلدان کراس پر مکران کوسٹل ہائی وے کو احتجاجاً بند کر دیا ، پاک ایران بارڈر ٹریڈ کے اربوں روپے کا کاروبار متاثر تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پاکستان کوسٹ گارڈ کی طرف سے گاڑیوں کی پکڑ دھکڑ کے خلاف گزشتہ چار دنوں سے مکران کوسٹل ہائی وے پر ٹریفک کی روانی متاثر ہے آج متاثرین نے کلدان کراس پر احتجاجاً مکران کوسٹل ہائی وے کو بلاک کر دیا،پاک ایران بارڈر ٹریڈ کے اربوں روپے کا کاروبار چار روز سے متاثر ہے جس سے ایف بی آر کو ٹیکسز کی مد سے کروڑوں روپے نقصان کا سامنا ہوگا جبکہ دوسری طرف سینکڑوں راہداری ہولڈرز مقامی لوگوں کا ایران سے آنا جانا معطل ہے واضح رہے کہ مکران کوسٹل ہائی وے کو بند ہوئے سو گھنٹے سے زائد کا وقت گزر چکا ہے جبکہ حکومتی ادارے یہ تاثر دینے کی کوشش کر رہے ہیں کہ ہر چیز معمول کے مطابق چل رہی ہے ۔