کوئٹہ میں موسم سرد ہوتے ہی ڈرائی فروٹس کی قیمتیں بڑھ گئی

کوئٹہ(یو این اے )کوئٹہ میں موسم سرد ہوتے ہی ڈرائی فروٹس کی قیمتیں بڑھ گئی، چلغوزے کی قیمت کیا ہے؟کوئٹہ میں موسم سرد ہوتے ہی ڈرائی فروٹس کی مانگ بڑھ گئی کوئٹہ اورگردونواح میں مطلع صاف اور موسم خشک رہا جبکہ سردی میں بھی اضافہ ہوگیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ میں آج کم سے کم درجہ حرارت ایک ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیاکوئٹہ میں موسم سرد ہوتے ہی ڈرائی فروٹس کی مانگ بڑھ گئی جس کے بعد دکانداروں نے بھی ڈرائی فروٹس کی قیمتیں بھی بڑھا دیں۔ کوئٹہ میں چلغوزہ فی کلو 14000ہزار روپے، خشک انجیر فی کلو 4000 ہزار روپے اور کاجو 3600 روپے فی کلو فروخت ہو رہا ہے اس کے علاوہ پستہ فی کلو 3000 ہزار روپے، کشمش فی کلو 1600روپے، بادام 1600 سے 2000 ہزار روپے اور اخروٹ 1000 سے 1200 روپے کلو تک میں فروخت کیا جارہا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں