ڈی سی کوئٹہ طالبعلم کی بازیابی کی ناکامی کے بعد دھمکیوں پر اتر آیا مجھے کچھ ہوا تو ذمہ دار DC ہوگا، نصر اللہ زیرے
کوئٹہ(یو این اے )پشتونخوانیشنل اعوامی پارٹی کے صوبائی صدر نصراللہ زہرے ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے مجھے سنگین دھمکیاں دی ہے اگرمجھے کچھ ہوا تو اس کی ذمہ داری ڈپٹی کمشنر کوئٹہ پر عائد ہوگی ان خیالات کا اظہار انہوں بلوچستان ہائی کورٹ میں لاپتہ منصور کیس کی سماعت کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے نصراللہ زہرے نے کہا ہے کہ ہم پرامن احتجاج کر رہے ہیں ہمیں احتجاج کرنے کی آزادی حاصل ہے لہذا اسی خاندان کے اسماعیل خان کاکڑ کو بھی دکان میںشہید کیا گیا 2020 میں آج تک ان کے قاتل نہیں پکڑے گئے آج اسی فیملی کے ایک اٹھ سالہ بچے کو اغوا کیا گیا ہے آج 5 دن گزر جانے کے باجودابھی تک کوئی پروگریس نہیں آئی ہے البتہ یہ ضرور ہے کہ ہم نے دھرنا دیا ہوا ہے رات کو مجھے ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے اپنے واٹس ایپ پر مجھے کلپ بھیجا ہے جس میں خوشحال خان کاکڑ نے یہ کہا تھا کہ دکی کا ڈپٹی کمشنر بدامنی پرمعطل ہو سکتا ہے تو اس واقعے کے بعد کوئٹہ کا ڈپٹی کمشنر کیوں معطل نہیں ہو سکتا ہے کوئٹہ ریلوے اسٹیشن میں خودکش دھماکہ ہوا کتنے لوگ شہید ہوئے ڈپٹی کمشنر کوئٹہ وائس میسج کے ذریعے مجھے سنگین دھمکیاں دیں ہیں انتظامیہ کا کام ہے کہ مغوی بچے کو برآ مد کریںاگرمجھے کچھ ہوا تو اس کی ذمہ داری ڈپٹی کمشنر کوئٹہ پر ہوگی میں نے عوام کے سامنے یہ بات رکھ دی ہے کہ مجھے دھمکیاں ملی ہے میں نے وزیراعلی بلوچستان سرفراز بگٹی چیف سیکرٹری کو بھی اس حوالے سے آگاہ کردیا ہے وہ کسٹوڈین ہے ڈسٹرکٹ کوئٹہ کا لیکن آپ کو پتہ ہے وہ چار پانچ دن سے کوئٹہ سے غائب ہیں لیکن مجھے دھمکیاں لاہور میں بیٹھ کر دے رہا ہے