ڈھاکا یونیورسٹی نے پاکستانی طلبا پرعائد پابندی ختم کردی

ڈھاکہ (آئی این پی )بنگلا دیش کی ڈھاکا یونیورسٹی نے پاکستانی طلبا پر عائد پابندی ختم کردی۔پرو وائس چانسلر(ایڈمن)پروفیسر صائمہ حق کے مطابق پاکستانی طلبا کو اب ڈھاکا یونیورسٹی میں داخلہ لینے کی اجازت ہوگی۔ بنگلہ دیشی طلبا کو بھی پاکستان میں اعلی تعلیم حاصل کرنے کا موقع ملے گا۔ڈھاکا یونیورسٹی میں پاکستانی طلبا پر عائد پابندی ختم کرنے کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان تعلیمی تعاون کو فروغ دینا ہے۔ پاکستانی طلبا پر عائد پابندی کے خاتمے کا فیصلہ 13 نومبر کو یونیورسٹی کے وائس چانسلرپروفیسر نیاز احمد خان کی زیر صدارت سنڈیکیٹ کے اجلاس میں کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

Logged in as Bk Bk. Edit your profile. Log out? ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے