لاپتہ دلجان بلوچ کی عدم بازیابی کیخلاف احتجاج تین دن سے جاری ، آواران ٹو کراچی شاہرہ بند
آواران دلجان بلوچ کی فیملی کی جانب سے احتجاج تیسرے روز ڈی سی آفس کے سامنے جاری ہے۔ آواران ٹو کراچی شاہراہ کو خواتین نے احتجاجاً آمد و رفت کے لیے بند کردیا ہے۔ رات گئے خواتین کی بڑی تعداد بیدی کے مقام پر روڑ بلاک کئے دلجان کی بازیابی کا مطالبہ کررہی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ دلجان کی بازیابی تک آواران ٹو کراچی شاہراہ آمد و رفت کے لیے مکمل طور پر بند رہے گا۔ دوسری جانب گزشتہ 3 دنوں سے وقت بوقت آواران موبائل سروسز کی بند ہورہی ہیں جس سے کاروباری حضرات کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
Load/Hide Comments