کوئٹہ، درجۂ حرارت 1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ،محکمۂ موسمیات

قلات میں کم سے کم درجۂ حرارت صفر ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔محکمۂ موسمیات کے مطابق وادیٔ کوئٹہ میں آج کم سے کم درجۂ حرارت 1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ سبی میں کم سے کم درجۂ حرارت 15 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔گوادر میں کم سے کم درجۂ حرارت 18 جبکہ تربت اور جیوانی میں 19 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔کراچی: موسم گرم و مرطوب رہنے کا امکاندوسری جانب کراچی میں 24 گھنٹے کے دوران مطلع صاف رہنے کا امکان ہے اور کم سے کم درجۂ حرارت 20 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔محکمۂ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کم سے کم درجہ حرارت 21 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔شہر میں زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 32 سے 34 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 58 فیصد ریکارڈ ہوا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں