بنوں: سکیورٹی چیک پوسٹ پر مسلح افراد کا حملہ 12 سیکیورٹی اہلکار جاں بحق، آئی ایس پی آر
جاں بحق ہونے والوں میں پاک فوج کے 10 اہلکار اور فرنٹیئر کانسٹیبلری کے 2 اہلکار شامل ہیں: آئی ایس پی آربنوں میں سکیورٹی فورسز کی مشترکہ چیک پوسٹ پرمسلح افراد کے حملے میں مقابلے کے دوران 12 اہلکارجاں بحق ہو گئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق بنوں کے علاقے میں مشترکہ چیک پوسٹ پر خوارج کی جانب سے حملے کی کوشش کی گئی۔آئی ایس پی آر کے مطابق مسلح افراد کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 6 مشتبہ افراد ہلاک کر دیے گئے جبکہ خود کش حملے میں 12 سکیورٹی اہلکار جاں بحق ہو گئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی اہلکاروں نے خوارج کی جانب سے چیک پوسٹ میں داخل ہونے کی کوشش ناکام بنائی، داخل ہونے کی کوشش ناکام ہونے پر بارود سے بھری گاڑی پوسٹ کی دیوار سے ٹکرا دی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق خوارج کے خود کش دھماکے سے چیک پوسٹ کی دیوار کا ایک حصہ گر گیا، خود کش دھماکے سے ملحقہ انفرا اسٹرکچر کو نقصان