بلوچستان میں صرف فوجی آپریشن مسئلے کا پائیدار حل فراہم نہیں کرسکتا، سپریم بار ایسوسی ایشن

کوئٹہ(یو این اے )سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے بلوچستان میں فوجی آپریشن کے فیصلے پر کہا ہے کہ صرف اس طرح کی کارروائیاں مسئلے کا پائیدار حل فراہم نہیں کرسکتے سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن آف پاکستان کے ایگزیکٹو کمیٹی اجلاس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا۔سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کا اجلاس رجسٹری برانچ آفس لاہور میں صدر میاں محمد رف عطا کی زیر صدارت منعقد ہوا۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ بار ایگزیکٹو کمیٹی کے مطابق صرف فوجی آپریشن مسئلے کا پائیدار حل فراہم نہیں کرسکتے۔اجلاس میں بالخصوص بلوچستان کے دہشت گردی سے متاثرہ علاقوں میں فوجی آپریشن کی منظوری پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔اعلامیے میں کہا گیا کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے اس طرح کی کارروائیوں سے ماضی میں محدود کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں۔اعلامیے کے مطابق اجلاس میں بنوں میں سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر بزدلانہ دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت کی گئی، اور شہید اہلکاروں کے لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کرنے کے ساتھ زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی گئی۔اجلاس کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ بہادر سیکیورٹی اہلکاروں نے بہادری سے بڑے خطرے کو ناکام بنایا۔اجلاس میں گزشتہ روز ہونے والے اپیکس کمیٹی اجلاس کے فیصلوں پر تبادلہ خیال کیا گیا

اپنا تبصرہ بھیجیں