آواران، لاپتہ دلجان بلوچ کی بازیابی کے لیے دھرنا چوتھے روزبھی جاری

لاپتہ دلجان بلوچ کی بازیابی کے لیے آواران ڈی سی آفس کے سامنے دھرنا چوتھے روز بھی جاری ہے۔ لواحقین نے آواران ٹو بیلہ روڑ کو کسی بھی طرح کی آمد و رفت کے لیے مختلف مقامات پر مکمل طور پر بند کردیا ہے۔ لواحقین کا کہنا ہے کہ دلجان بلوچ کی بازیابی تک دھرنے جاری رہے گا۔ ان کا کہنا ہے کہ مذکرات کے لیے کوئی خاطر خواہ کوشش نظر نہیں آرہی تاہم کل مذاکرات کے لیے تالثی کردار ادا کرنے میں متحرک ایک مذاکراتی ٹیم ان کے پاس آئی ہے جس کے ساتھ ان کے مذاکرات جاری ہیں۔ مذاکراتی کمیٹی میں میونسپل کمیٹی کے چیئرمین عابد حسین، وائس چیئرمین میر حبیب اللہ محمد حسنی، میر ہاشم، میر محمد یعقوب، نیشنل پارٹی تحصیل آواران کے صدر شمیم نصرت،قادر بخش، بی ایس او پچار کے مرکزی سینٹرل کمیٹی کے ممبر شفیق مہر شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں