ڈپٹی کمشنر لورالائی اور ایس سی واپڈا کے درمیان جھگڑا لورالائی سمیت سات اضلاع میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی
کوہلو (یو این اے )ڈپٹی کمشنر لورالائی میران بلوچ اور ایس سی واپڈا کے درمیان جھگڑے کے باعث لورالائی، بارکھان، کوہلو، موسی خیل، دکی، ہرنائی اور زیارت کے تحصیل سنجاوی میں بجلی کی سپلائی بند ہے، واپڈا زرائع کے مطابق لورالائی ڈویژن واپڈا اہلکاروں نے احتجاجا بجلی بند کردی ہے، بجلی منقطع ہونے کے باعث لورالائی، بارکھان اور کوہلو سمیت سات اضلاع اندھیرے میں ڈوب گئے جس کی وجہ سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، اس حوالے سے شہریوں کا کہنا ہے کہ ڈپٹی کمشنر لورالائی اور ایس سی واپڈا لورالائی کے درمیان ہونیوالی ذاتی تلخ کلامی کی سزا عوام کو دی جارہی ہے، شہریوں نے حکام بالا سے فوری طور پر بجلی کی فراہمی کا مطالبہ کیا ہے
Load/Hide Comments