طاقت کا استعمال مسائل کے حل کی بجائے مزید مشکلات کا موجب بنے گا،حافظ حمد اللہ
کوئٹہ (آئی اےن پی )جمعیت علما اسلام کے مرکزی رہنما سینیٹر حضرت مولانا حافظ حمد اللہ نے کہا ہے کہ طاقت کا استعمال مسائل کے حل کی بجائے مزید مشکلات کا موجب بنے گی ارباب اختیار ہوش کے ناخن لے کر مسائل کے مستقل حل کے لیے سنجیدہ اور باعمل اقدامات کریں ، بے اختیار سلیکٹڈ حکومت عوام کے بنیادی مسائل کے حل میں ناکام ہو چکاہے پورا ملک افراتفری کا شکار ہیں عوام کا جان و مال محفوظ نہیں ملک کے اکثر علاقے نوگو ایریاز بن چکے ہیں ملک میں امن و امان کی بگڑتی صورتحال تشویشناک ہے ۔حکومت اپنی نااہلی کو چھپانے کیلئےڈرامہ بازیاں چھوڑ دیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز مقامی مدرسہ کے زیر اہتمام ضلع لورلائی میں منعقدہ عظیم الشان ختم نبوت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہیں کانفرنس سے جمعیت علما اسلام کے دیگر رہنماؤں سمیت مقامی علما کرام اور دیگر نے بھی خطاب کیا انہوں نے کہا کہ طاقت کے بے جا استعمال سے عوام کو متنفر کرنے کی بجائے محبت و اخوت کا راستہ اپنا کر مسائل کے حل کی راہ تلاش کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ طاقت کا استعمال مسائل کے حل کی بجائے مزید مشکلات کا موجب بنے گی ارباب اختیار ہوش کے ناخن لے کر مسائل کے مستقل حل کے لیے سنجیدہ اور باعمل اقدامات کریں ، بے اختیار سلیکٹڈ حکومت عوام کے بنیادی مسائل کے حل میں ناکام ہو چکاہے ، پورا ملک افراتفری کا شکار ہیں عوام کا جان و مال محفوظ نہیں ۔