کوئٹہ ، فائرنگ کے دو مختلف واقعات، دوافرا دقتل
کوئٹہ(یو این اے/آن لائن ) صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں تھانہ جناح ٹاون کی حدود میں کلی برات میں دکاندار کو قتل کر دیا گیاپولیس کے مطابق مقتول کو تیز دار آلے سے دکان کے اندر قتل کیا گیاواقعے کا مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی پولیس کے مطابق مقتول کا تعلق بلوچستان کے ضلع نصیرآباد سے ہے۔ دوسری جانب کوئٹہ کے علاقے کیچی بیگ میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا پولیس کے مطابق گزشتہ شب کوئٹہ کے علاقے کیچی بیگ میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے نصیب اللہ نامی شخص کو قتل کردیا اور فرار ہوگئے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور نعش کو تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کردیا نعش ضروری کارروائی کے بعد ورثاءکے حوالے کردیا گیا پولیس نے مزید کارروائی شروع کردی۔
Load/Hide Comments