تحریک انصاف مقبولیت کے باوجود حکومت مخالف تحریک منظم نہیں کر پائی، لیاقت بلوچ

کوئٹہ(یو این اے )جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر لیاقت بلوچ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ تحریک انصاف مقبولیت کے باوجود حکومت مخالف تحریک منظم نہیں کر پائی تحریک انصاف کا ایک طرف احتجاج دوسری طرف حکومت سے رابطہ، کنفیوژن پیدا کر رہا ہے انہوں نے کہا کہ احتجاج سیاسی جمہوری حق ہے، سیاسی بحران کا سیاسی حل ہی ہے۔لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ ملی یکجہتی کی مرکزی کمیٹی کا اجلاس آج اسلام آباد میں ہو گاسندھ بلدیاتی ضمنی انتخابات میں پیپلز پارٹی کی دھاندلی جمہوریت پر ڈاکا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں