کوئٹہ سے نامعلوم مسلح افراد کمپنی کے منشی سے 58لاکھ روپے چھین کر فرار

کوئٹہ(این این آئی) کوئٹہ سے نامعلوم مسلح افراد کمپنی کے منشی سے 58لاکھ روپے چھین کر فرار ہوگئے ۔ پولیس حکام کے مطابق جمعرات کو کوئٹہ میںنجی کول کمپنی کا فضل نامی منشی بینک سے رقم لیکر کمپنی کے دفتر آرہا تھا کہ خدائیدار روڈ پر نامعلوم مسلح افراد نے اس سے 58لاکھ روپے کی نقد رقم چھین لی اور فرار ہوگئے ۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور قانون نافذکرنے والے ادارے کے اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور شواہد اکھٹے کر نے کے بعد ملزمان کی تلاش شروع کردی ۔ مزید کاروائی جاری ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں