کوئٹہ کے پرائمر ی اسکولوں میں طلبہ کو مفت کھانا فراہم کیا جائے گا
کوئٹہ( این این آئی) اقوام متحدہ کے ادارے ورلڈ فوڈ پروگرام کے تعاون سے بچوں کی غذائی ضروریات پوری کرنے کے لئے محکمہ تعلیم اور عالمی ادارے ڈبلیو ایف پی کے درمیان معاہدہ طے پا یاگیا۔ جمعرات کو کوئٹہ کے سول سیکر ٹریٹ میں سیکر ٹری تعلیم صالح محمد ناصر اور اقوام متحدہ کے ادارے ورلڈ فوڈ پروگرام کی ڈپٹی ڈائریکٹر مس کوکو اوشی یامہ نے ایم او یو پر دستخط کئے ، معاہدے کے تحت کوئٹہ کے 39پرائمر ی اسکولوں میں 13ہزار 8سو طلباءوطالبات کو بریک ٹائم میں مفت کھانا فراہم کیاجائے گا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر تعلیم راحیلہ حمید خان درانی نے کہا کہ آج کا دن ہمارے لئے اہمیت کا حامل ہے، معاہدے کے تحت اگلے سال طلبا ءکی تعداد 20ہزار تک بڑھائی جائے گی معاہدہ 2 سال کے لئے کیا گیا ہے جس کے لئے تقریبا 1.5 بلین روپے کا بجٹ مختص کیا گیا۔ڈبلیو ایف پی کی ڈپٹی ڈائریکٹر نے کہا کہ لئے آج کا دن اہمیت رکھتا ہے معاہدہ میں حکومت بلوچستان کا تعاون حاصل رہا اس دن کا ہمیں بے صبری سے انتظار تھا۔