بلوچستان میں منظم آپریشن کا فیصلہ دیر آید درست آید، عبدالرحمان کھیتران

کوئٹہ(یو این اے )صوبائی وزیر پبلک ہیلتھ انجینئرینگ سردار عبدالرحمان کھیتران نے کہا ہے کہ بلوچستان حکومت دہشت گردوں کے خلاف وفاقی اور عسکری قیادت کے ساتھ مکمل تعاون کرے گی ریاست ماں جیسی ہے مگر ریاست ان معصوم شہریوں کو بھی جواب دہ ہے ان خیالات کا اظہار انہوں غیر ملکی خبر ارساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے سردار عبدالرحمان نے کہا ہے کہ بلوچستان کی حکومت دہشت گردوں کے خلاف کسی بھی کارروائی میں وفاقی اور عسکری قیادت کے ساتھ مکمل تعاون کرے گی جو دہشت گرد غریب مزدوروں اور سیکیورٹی فورسز پر حملے کرتے ہیں ان کے خلاف بہت پہلے ہی منظم آپریشن کی ضرورت محسوس کی جارہی تھی۔ تاہم ہم یہ کہتے ہیں کہ دیر آید درست آید۔انہوں نے بلوچستان میں حالیہ شدت پسندی کے واقعات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ایک مزدور جو بچوں کی روزی کے لیے گھر سے نکلتا ہے، خواہ اس کا تعلق کسی بھی صوبے اور شہر سے ہو، جب رات کو اس کی لاش گھر لائی جاتی ہے تو یہ غم اس کے بچوں پر پہاڑ بن کر گرتا ہے۔انہوں نے کہا، ریاست ماں جیسی ہے مگر ریاست ان معصوم شہریوں کو بھی جواب دہ ہے جو بے گناہ مارے جا رہے ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں