ناخوشگوار واقعہ پیش نہ ہوں، بلوچستان میں چائنیز کی حفاظت پر خاص توجہ دی جائے، کمانڈنٹ بی سی

کوئٹہ(یو این اے )بی سی ہیڈ کوارٹر بدر لائن میں میٹنگ کا انعقاد ہوجس میں ایڈیشنل آئی جی پی کمانڈنٹ بلوچستان کانسٹیبلری آغا محمد یوسف ، ڈپٹی کمانڈنٹ بلوچستان کانسٹیبلری کمانڈر (ر) عطا اللہ شاہ ، ایس ایس پی ہیڈ کوارٹرز ، تمام زونلو زونل کمانڈرز ، خضدار ، اور الائی گوادر نے بذریعہ ویڈیولنک ، اے ڈی اسد اللہ اور باقی تمام افسران نے شرکت کی۔ جس میں ایڈیشنل آئی جی پی کمانڈنٹ بلوچستان کانسٹیبلری آغا محمد یوسف نے تمام زونل کمانڈرز کو ہدایات جاری کیں کہ بی سی کے جوانوں کو اپنے اپنے زونوں میں جائے تعیناتی کی سفارشات ہیڈ کوارٹر کو بجھوائیں تا کہ جوانوں کو اپنے اپنے ضلعوں میں تبادلے کئے جائیں جس سے وہ اپنے بچوں کے ساتھ ڈیوٹی کر سکیں اور اپنے بچوں کی تعلیم صحت ، خوراک اور اچھے ماحول پر خصوصی توجہ دے سکیں ایڈیشنل آئی جی پی کمانڈنٹ بلوچستان کانسٹیبلری آغا محمد یوسف نے حکم جاری فرمایا کہ بلوچستان میں چائنیز کی حفاظت پر خاص توجہ دی جائے تاکہ کوئی ناخوش گوار واقعہ نہ پیش ہوایڈیشنل آئی جی پی کمانڈنٹ بلوچستان کانسٹیبلری نے تمام زونل کمانڈ رز کو ہدایت جاری کیں کہ بی سی لائن تعلیمی اداروں اور سرکاری عمارات کی حفاظت کو فل پروف کیا جائے جوانوں کو دوران ڈیوٹی سمجھایا جائے کہ عوام کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنائیںکمانڈنٹ نے تمام زونل کمانڈرز کو ہدایات جاری کیں کہ وہ ہیڈ کوارٹر کو اپنی سفارشات بھیجیں کہ بی سی کے جوانوں کے لئے زمین کا تعین کریں جہاں جوانوں کی رہائش گاہ بنائی جاسکیں جس سے جوانوںکی رہائش کا مسئلہ حل ہو سکے اور وہ پریشانی سے بچ سکیں،

اپنا تبصرہ بھیجیں