4 دسمبر تک چمن دھرنے کےسفارشات پر عمل درآمد نہ کیا گیا تو آئندہ لائحہ عمل کا اعلان کرینگے، اصغر خان اچکزئی
چمن(یو این اے )عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی نے کہا ہے کہ اگر4 دسمبر تک چمن پرلت کمیٹی کے سفارشات پر عمل درآمد نہ کیا گیا تو 4دسمبر کو ڈی سی کمپلیکس کے سامنے منعقدہ دھرنے میں آئندہ کے لائحہ کااعلان کیا جائیگا چمن پرلت شہدا کی امانت ہے ان سے دغا کا سوچ بھی نہیں سکتے پشتون دشمن قوتوں کی بقا پشتون دشمنی میں پنہاں ہیں شہدا نے خون کے نذرانے دیکر یہ ثابت کردیا کہ وہ پشتون ولی افغانیت پر پشیمان نہیں تھے چارعشروں سے جاری کشت وخون کے بعد اب ان کی معاشی قتل عام کے منصوبے روبہ عمل ہے چمن پرلت کے شرکا روزگار کا ڈیمانڈ کررہے ہیں لیکن ظالم حکمران کے سینے دلوں سے خالی پڑے ہیں کیونکہ ان کے بچے بھوک وافلاس سے کوسوں دور اور خوش وخرم زندگی گزار رہے ہیں مصور خان کاکڑ کی اغوا حکمرانوں کی امن وامان سے متعلق بلند وبانگ دعووں کی نفی کرتی ہے اس معصوم کی گناہ یہ ہے کہ ان کے خاندان اس ملک کے ٹیکس گزار تجارت پیشہ شریف النفس شہری ہے ہرنائی دکی شیرانی میں بدامنی وسائل کو لوٹنے کیلئے رچایا جاریا ہے پشتونوں کی آبا واجداد کی زمینیں پنجاب کی اشرافیہ قبضہ کررہی ہے مذہبی منافرت کے بیج مقتدرہ کی شہہ پر بویا گیا لیکن تباہی وبربادی پشتون خوا کے حصے میں آرہا ہے ضلع کرم میں ریاستی اور حکومتی مشینری کی موجودگی میں سو سے زائد افراد لقمہ اجل بن گئے لیکن ملکی میڈیا میں اس کا کوئی ذکر تک نہیں مقننہ عدلیہ انتظامیہ ایک ادارے کے سامنے بے بس اور مفلوج ہے جس سے ملک کی جگ ہنسائی کوئی راز نہیں رہا افغان رجیم سے گلہ ہے کہ تمام تر لوازمات وشرائط کے باوجود لیت ولعل سے کام لیا جارہاہے جس پر افسوس ہی کیا جا سکتا ہے شہدا کی قربانی اور جہد مشعل راہ ہے ان کے ارمانوں کی تکمیل مرام ومقصد مقدم ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے شہدا وطن شہید خان جیلانی خان اچکزئی کی 14ویں، شہید اسدخان اچکزئی کی چوتھی برسی اور شہداچمن پرلت عمران شہید سرکئی شہید جانان شہید ایوب شہید نعمت شہید عبداللہ شہید نقیب شہید کی برسی کے موقع پر ڈیورنڈ لائن سے متصل چمن پرلت میں منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کے دوران کیا جلسہ عام سے مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری جنرل عبیداللہ عابد صوبائی جنرل سیکرٹری مابت کاکا ضلعی صدر عبدالخالق حقمل صوبائی ایڈیشنل جنرل سیکرٹری عبدالباری کاکڑ صوبائی ترجمان ولی داد میانی صوبائی کلتور وادب سیکرٹری حضرت علی اچکزئی تاجر لغڑی اتحاد کے ذمہ داران غوث اللہ جان منڈولی کمانڈر ولی محمد بوگئی پشتون خوا نیشنل عوامی پارٹی کے صوبائی ڈپٹی سیکرٹری اعظم خان اچکزئی این ڈی ایم کے صوبائی رہنما جاوید خان اے این پی کے ضلعی جنرل سیکرٹری سمیع اللہ خان اچکزئی چیئرمین گل زمان اچکزئی اور حافظ عبداللہ نے بھی خطاب کیا اے این پی کے صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی نے شہدا وطن شہید خان جیلانی خان اچکزئی ،شہیداسد خان اچکزئی اور شہدا چمن پرلت کو ان کی لازوال قربانی جہد پر خراج تحسین و خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ پشتون قومی تحریک کی تسلسل عوامی نیشنل پارٹی شہدا کی قربانی کی بدولت نہ صرف صد سالہ جہد کو دوام دے رہی ہے بلکہ ان اہداف کے قریب تر ہے جس کی نشاندہی اکابرین برسوں پہلے کر چکے انہوں نے کہا کہ پشتون بلوچ اقوام کو دیوار سے لگا دیا گیا ان کے وسائل کو زیردست رکھا گیا ان پر روزگار کے دروازے بند ہے انتہا پسندی دہشت گردی ان کے وسائل ہڑپ کرنے کیلئے مسلط کی جاچکی ہے اغوا کار بھتہ خور قبضہ مافیا مسلح جتھے دندناتے گھوم رہے ہیں عام شاہراہوں پر ٹرانسپورٹ اور املاک کو نذر آتش روز کامعمول بن چکا اس کے لئے ضروری ہے کہ پشتون اولس ان تمام تر صورت حال کو مدنظر رکھ کر حالات کی باریک بینی سے جائزہ لیں جلسہ عام سے مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری جنرل عبیداللہ عابد صوبائی جنرل سیکرٹری مابت کاکا نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہدا کی امین جماعت کی حثیت سے اے این پی نہ صرف درپیش حالات سے باخبر ہے بلکہ ان مسائل کے حل کیلئے فعال ومنظم تنظیمی ربط اور ڈھانچہ رکھتی ہے شہدا کی یاد ہمارے ذمے فرض ہے اور اس سے ہم آگاہ ہے جلسہ عام میں ہزاروں افراد نے شرکت کی جلسے کے شرکا پشتون قومی تحریک کے شہدا کی قربانی چمن پرلت کے مطالبات، شناختی کارڈ اور تذکیرے پر آمدورفت کو یقینی بنانے کے حق میں اور پاسپورٹ نامنظور نامنظور جیسے فلک شگاف شعار دے رہے تھے جلسے کی صدارت ضلعی صدر عبدالخالق حقمل نے کی جلسہ عام کی قراردادیں صوبائی ترجمان ولی داد میانی سٹیج سیکرٹری کے فرائض ضلعی جنرل سیکرٹری سمیع اللہ اچکزئی اور چیئرمین گل زمان اچکزئی نے مشترکہ طور پر سر انجام دئیے جبکہ تلاوت کی سعادت حافظ عبداللہ نے حاصل کی