تربت سیمینار کے شرکاء پر ایف آئی آر حکومتی بوکھلاہٹ کا نتیجہ ہے، چنگیز حئی بلو چ

کوئٹہ (پ ر ) نیشنل پارٹی کے صوبائی جنرل سیکریٹری چنگیز حئی بلوچ ایڈوکیٹ نے اپنے جاری بیان میں کہا کہ گزشتہ دنوں تربت میں سیمینار کہ پر امن شرکا جن میں ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر محراب خان گچکی ،بلوچ یکجہتی کمیٹی کی چیئرمین ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کیچ بار کہ صدر مجید شاہ اور کیچ بار سینئر وکیل مجید دشتی سمیت دیگر وکلا اور سیاسی کارکنوں پر ایف آئی آر اس بات کی غمازی کرتا ھے کہ بلوچستان حکومت اور انتظامیہمکمل طور پر بوکھلاہٹ کا شکار ھیں جس کی بھرپور مذمت کرتے ھوئے چنگیز حئی بلوچ نے کہا کہ بلوچستان میں جاری فسطائیت اور ظلم سے جو احساس محرومی موجود ھے اس میں تربت سیمینار کہ شرکاء جن میں وکلا اور سیاسی کارکنوں پر ایف آئی آر کرنے جیسی احمقانہ حرکات سےنفرتوں میں مزید اضافے کا باعث بنے گی ۔ ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں