بلوچستان ہا ئی کو رٹ، مینیجنگ ڈائریکٹر واسا کو فو ری طو ر پر عہدے سے ہٹانے کا حکم

کوئٹہ (آئی اےن پی ) بلو چستان ہا ئی کو رٹ کے جسٹس عبداللہ بلوچ اور جسٹس اقبال احمد کاسی پر مشتمل بینچ نے مینیجنگ ڈائریکٹر کوئٹہ واٹر اینڈ سینی ٹیشن اتھارٹی (واسا) حامد لطیف را نا کو فو ری طو ر پر عہدے سے ہٹانے کا حکم دیتے ہو ئے قرار دیا ہے کہ حکومت بلوچستان بی سی ایس یا بی ایس ایس کیڈر سے کسی اہل آفیسر کی قانون کے مطابق بطور ایم ڈی واسا تعیناتی عمل میں لائیں ،بنچ نے چیف انجینئر محکمہ واساعمران حمید درانی کے ذہنی معائنہ سے متعلق جا ری کر دہ لیٹر بھی کالعدم قرار دیا ہے ۔ یہ حکم عدالت عالیہ کے ڈویژنل بنچ نے گزشتہ روز چیف انجینئر محکمہ واسا عمران حمید درانی اور امیر محمد ترین ایڈووکیٹ کی جا نب سے دائرمتفرق آ ئینی درخواستوں کا تحریری فیصلہ سنا تے ہو ئے دیا ۔ واضح رہے منیجنگ ڈائریکٹر واسا کے عہدے پر ریٹائرمنٹ کے بعدحامد لطیف را نا کی تعیناتی کو امیر محمد ترین ایڈووکیٹ جبکہ محکمہ واسا کے چیف انجینئر عمران حمید درانی کی جانب سے ان کی ذہنی معائنہ کیلئے بورڈ کی تشکیل کو ہائی کورٹ میں چیلنج کیاگیاتھا ۔ڈویژنل بینچ نے بدھ کو محفوظ تحریری فیصلہ سناتے ہوئے منیجنگ ڈائریکٹر واسا حامد لطیف رانا کے 19جوالائی 2024 کو ہونے والے محکمہ پی ایچ ای کے نوٹیفکیشن No.SO-1/408/PHED/2024/1419-31اور 15جولائی2024 کودرخواست گزار عمران حمید درانی کے ذہنی معائنہ سے متعلق بورڈ تشکیل دینے سے متعلق جا ری کر دہ لیٹر کو کالعدم قراردیتے ہوئے حکومت بلوچستان کو حکم دیاہے کہ منیجنگ ڈائریکٹر واسا کے عہدے پر بی ایس ایس یا بی سی ایس کیڈر کے آفیسر کی تعیناتی کو قانون کے مطابق عمل میں لائیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں