پاکستان کو مشکل معاشی صورتحال کاسامنا رہا ہے، عمران خان
لاہور: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان کو مشکل معاشی صورتحال کاسامنا رہا،معیشت قرضوں کے بوجھ تلے دبی رہی، کرپشن کی وجہ سے بھی معیشت کو بے حد نقصان پہنچا، ہماری حکومت نے کرپشن کیخلاف جہاد شروع کردیا ہے،یہ ملک ہمارا ہے۔ ہمارا جینا مرنا اسی ملک میں ہے۔ آئندہ نسلوں کے لیے نظام ٹھیک کرنا ہے،مدینہ کی ریاست میں قانون کی بالادستی، کمزور طبقے کا تحفظ اور تعلیم کا فروغ تھا۔ انہی سنہرے اصولوں پر عمل پیرا ہو کر ہم ترقی کر سکتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار وزیر اعظم عمران خان نے صوبہ پنجاب کے سول افسران بشمول انتظامی محکموں کے سیکریٹریز، کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز، ریجنل پولیس افسران سے ویڈیو لنک خطاب کے دوران کیا اس موقع پر وزیر اعلی پنجاب، چیف سیکریٹری اور آئی جی پنجاب موجود تھے۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کو مشکل معاشی صورتحال کا سامنا رہا۔ معیشت قرضوں کے بوجھ تلے دبی رہی۔ جس کی وجہ سے تعلیم، صحت اور ترقیاتی منصوبوں کے لیے مطلوبہ وسائل کی کمی درپیش رہی کرپشن کی وجہ سے بھی معیشت کو بے حد نقصان پہنچا ہے۔ اسی وجہ سے ہماری حکومت نے کرپشن کے خلاف جہاد شروع کیا۔ 60 کی دہائی میں پاکستان کی ترقی کی مثالیں دی جاتی تھیں کرپشن ہمیشہ اوپر اور ایلیٹ طبقے سے شروع ہوتی ہے یہ ملک ہمارا ہے۔ ہمارا جینا مرنا اسی ملک میں ہے۔ آئندہ نسلوں کے لیے نظام ٹھیک کرنا ہے۔ گورننس کی بہتری ملکی ترقی کے لئے ضروری ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ اس وقت ملک میں معاشی ترقی کے لیے سب سے اہم سیکٹر تعمیرات ہے۔ اس سے روزگار کے مواقع ملیں گے۔- آپ سے امید کرتا ہوں کے آپ اپنے اپنے دائرہ کار میں تعمیرات سیکٹر کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کریں گے عوامی خدمت کو اپنا شعار بنائیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ مدینہ کی ریاست میں قانون کی بالادستی، کمزور طبقے کا تحفظ اور تعلیم کا فروغ تھا۔ انہی سنہرے اصولوں پر عمل پیرا ہو کر ہم ترقی کر سکتے ہیں۔ اس مقصد کے حصول کے لیے افسران کا اہم ترین کردار ہے۔ غریب آدمی سے ہمدردی رکھیں۔ تھانہ کلچر ختم کر دیں کرپشن اور نااہلی کی کوئی گنجائش نہیں محکموں میں جزا اور سزا کا نظام متعارف کرایا جائے تاکہ کارکردگی میں بہتری آئے کرونا وباء کے دوران موثر اقدامات کرنے پر پنجاب کی انتظامیہ کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔- آپ پر کوئی سیاسی دباؤ نہیں ہوگا۔ میریٹ پر کام کریں۔ میں ہر اس افسر کے ساتھ ہوں جو میرٹ پر کام کرے گا۔


